ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کی خبریں زیرِ گردش ہیں جب کہ سنیتا آہوجا کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ سنیتا نے 6
سورس: File Photo
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کی خبریں زیرِ گردش ہیں جب کہ سنیتا آہوجا کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ سنیتا نے 6 ماہ قبل ہی اداکار سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گووندا ماضی میں دوسری شادی کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔اداکار کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں وہ یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ ہوسکتا ہے میں دوسری شادی کرلوں کیونکہ یہ میری کُنڈلی میں ہے۔
اس کے علاوہ گووندا نے ساتھی اداکارہ جوہی چاولہ اور دیویا بھارتی کے لیے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ ایسی خواتین ہیں جن کے لیے مشکل ہے کہ کوئی لڑکا محبت میں گرفتار ہونے سے بچ سکے۔