گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرائے بڑھانے کا عندیہ، دوبارہ ملک گیر ہڑتال کی بھی دھمکی

ٹیک Sep 16, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے پر کرائے بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے دوبارہ ملک گیر ہڑتال کی دھمکی بھی دے دی۔


نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مزید ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تو پاکستان بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھائیں گے۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں سے ہمارے ٹرانسپورٹرز بے روز گار ہو رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کا فیصلہ ناقابل قبول ہے لہٰذا اسے فوری واپس لیا جائے۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں گڈز ٹرانسپورٹرز کو ریلیف فراہم کریں، دسمبر اور اگست کی ملک گیر ہڑتالوں کے دوران وفاقی و صوبائی حکومتوں نے جو ہم سے وعدے کیے تھے ان پر مکمل عمل درآمد کریں جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اگر حکومت کی مجبوری ہے تو ود ہولڈنگ ٹیکس اور ٹول ٹیکس سمیت دیگر تمام ٹیکسز میں ٹرانسپورٹرز کو ریلیف دیا جائے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں