مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ

ٹیک Sep 16, 2026 IDOPRESS

جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ سعودی فضائی دفاع نے مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے حوثی ڈرون کو تباہ کر دیا ہے۔

سعودی فوجی اتحاد کے مطابق یہ واقعہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بڑی اور سنگین پیشرفت ہے، مقدس مقامات کا تحفظ سرخ لکیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حوثیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش دوسری مرتبہ کی گئی ہے، حوثی باغیوں کے خلاف ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے لیے قائم عسکری اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب کی فضائی دفاعی فوج نے یمن کے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ڈرون مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے روک کر تباہ کر دیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں