اسلام آباد، راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار

ٹیک Sep 15, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق راولپنڈی میں مری روڈ، صادق آباد، راجا بازار اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی،شمس آباد، کچہری، نیو کٹاریاں، چکلالہ اور پیرودہائی کے علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی میں اب تک مجموعی طور پر 13.55 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

سیدپور میں 6، گولڑہ 18، بوکڑہ 15 اور پی ایم ڈی میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،شمس آباد میں 18، کچہری 3،پیرودہائی 16 اورکٹاریاں میں 13 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی،راولپنڈی کےنالہ لئی میں کٹاریاں کےمقام پر پانی کی سطح ساڑھے 4 فٹ ریکارڈ کی گئی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں