پاکستان کیخلاف سیریز سے انکار، ویسٹ انڈین فاسٹ بولر الزاری جوزف اور ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی آمنے سامنے آگئے

ٹیک Jul 31, 2026 IDOPRESS

تاروبا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کے معاملے پر ویسٹ انڈین فاسٹ بولر الزاری جوزف اور ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی آمنے سامنے آگئے۔

ویسٹ انڈیز میڈیا کے مطابق الزاری جوزف نے ڈیرن سیمی کے بیان کو متنازع اور سیاق و سباق سے ہٹ کر قرار دے دیا۔

ڈیرن سیمی کے مطابق الزاری جوزف نے پاکستان کے خلاف سلیکشن کے باوجود سیریز کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

الزاری جوزف نے کہا کہ میری، ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی اور کرکٹ ویسٹ انڈیز سے بات چیت ہوئی تھی، دوسری بار سٹریس فریکچر کے بعد کافی عرصے تک انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی، میری دو ٹیسٹ میچز اور 5 ون ڈے کھیلنے کی بات ہوئی تھی، میرا جسم ایک اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے تیار نہیں تھا، اس لیے ڈیرن سیمی کا بیان متنازع اور سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ میں ایک پروفیشنل کھلاڑی ہوں اور ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتا ہوں، ڈیرن سیمی کی نہیں، میری کمر کے نچلے حصے کی انجری ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں