پاکستان اور ترکیہ نے سعودی عرب کےساتھ ملکر یمن میں کوئی ملٹری مداخلت کی تو انہیں "دردناک" جواب کا سامنا کرنا پڑے گا؛گورنر ذمار

جگہ Sep 20, 2026 IDOPRESS

صنعا(ڈیلی پاکستان آن لائن)حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں کے بعد، انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن اور صوبہ ذمار کے گورنر محمد البخیتی نے ایک عراقی ٹیلی ویژن پروگرام "این ادر ریڈنگ" میں انٹرویو کے دوران پاکستان اور ترکیہ کو براہِ راست خبردار کیا ہے کہ اگر دونوں ممالک نے سعودی عرب کے ساتھ مل کر یمن میں کوئی ملٹری مداخلت کی تو انہیں "فیصلہ کن اور دردناک" جواب کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ بات ایکسپریس ٹربیون نے بتائی۔

رپورٹ کے مطابق محمد البخیتی نے واضح کیا کہ اگر ترکیہ اور پاکستان اس جنگ میں شامل ہوئے تو ان پر سخت وار کیا جائے گا اور انہیں سبق سکھایا جائے گا، تاہم انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ان دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں یمن کے لیے شدید ہمدردی موجود ہے، اس لیے ان کی یہ تنبیہ صرف حکومتوں کے لیے ہے۔یہ شدید انتباہ رواں سال 7 اگست کو ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے "مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے" کے پیش نظر سامنے آیا ہے، جس کا مقصد علاقائی و عالمی عدم استحکام کے دور میں مشترکہ ذمہ داری، سیکیورٹی، امن، اور اجتماعی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔ اس معاہدے کے تحت کسی ایک رکن ملک پر حملہ تمام فریقین پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں