او آئی سی کی پاکستان میں مسجد پر دہشت گرد بم دھماکے کی شدید مذمت

جگہ Sep 20, 2026 IDOPRESS

جدہ (محمد اکرم اسد) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک مسجد کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد نمازی شہید اور زخمی ہوئے۔

جنرل سیکرٹریٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ مساجد کو نشانہ بنانا اور پرامن نمازیوں پر حملہ کرنا ایک گھناؤنا جرم ہے جو تمام مذہبی اور انسانی اقدار کے منافی ہے اور دہشت گردی کے مجرمانہ چہرے کو بے نقاب کرتا ہے، جسے انسانی جان اور عبادت گاہوں کے تقدس کا کوئی احترام نہیں۔

جنرل سیکرٹریٹ نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت اور عوام سے اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور دہشت گردی اور تشدد کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کیا۔

او آئی سی نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مسترد کرنے کے اپنے مؤقف کا بھی اعادہ کیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں