نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا پروموشنل شوٹ کے دوران زخمی

جگہ Sep 20, 2026 IDOPRESS

ویلنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر راچن رویندرا ایک پروموشنل شوٹ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے بعد بھارت کے خلاف اگلے ماہ شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے راچن رویندرا کی انجری کی تصدیق کردی ہے۔اس حوالے سے جاری کی گئی تفصیل کے مطابق آکلینڈ میں پروموشنل شوٹ کے دوران راچن رویندرا کے دائیں کندھے میں ڈائیونگ کیچ لیتے ہوئے چوٹ لگی۔ابتدائی طور پر کسی بڑی چوٹ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے پرفارمنس منیجر مائیک سینڈل نے کہا ہے کہ ہم راچن کے لیے افسردہ ہیں، شوٹنگ کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے ایونٹس سے متعلق اپنے طریقہ کار کا جائزہ لیتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ 22 اکتوبر سے بھارت کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی میزبانی کرے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں