سندھ اسمبلی کے قریب ڈکیتی کی واردات، تاجر سے 40 لاکھ مالیت کے موبائل چھین لیے گئے

جگہ Jun 11, 2026 IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں ریڈ زون کے علاقے میں سندھ اسمبلی کے قریب نامعلوم ملزمان موبائل فون کے تاجر سے 40 لاکھ روپے سے زائد مالیتی کے 55 قیمتی موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر منہاج گلفام نے انکشاف کیا کہ سندھ اسمبلی کے قریب ملزمان تاجر سے 40 لاکھ روپے مالیت کے 55 قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔

منہاج گلفام کے ویڈیو پیغام اور واردات پر کراچی پولیس چیف آزاد خان نے سندھ اسمبلی کے قریب موبائل کے تاجر کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں