امریکی فوج نے خلیج عمان میں بھارتی ٹینکر کو نشانہ بنا دیا

جگہ Jun 11, 2026 IDOPRESS

مسقط (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی فوج نے خلیج عمان میں بھارتی ٹینکر کےخلاف کارروائی کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائے نیوز‘‘ کے مطابق خلیج عمان میں بھارتی ٹینکر کو ناکہ بندی اور احکامات کی خلاف ورزی پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی ٹینکر کو امریکی جنگی جہازوں نے نشانہ بنایا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے بھارت کے کیمیکل ٹینکر کو نشانہ بنایا اور اس جہاز پر عملے کے 21افراد کو بچا لیا گیا ہے جب کہ 3لاپتا ہیں۔

خلیج عمان میں امریکی فورسز نے ایرانی پرچم بردار آئل ٹینکر کے خلاف کارروائی کی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے مطابق ٹینکر نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایرانی بندرگاہ جانے کی کوشش کی تو ایم ٹی حسنہ کو متعدد وارننگز جاری کی گئیں لیکن عملے نے احکامات ماننے سے انکار کیا۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی نیوی کے ایف اے 18سپر ہارنیٹ طیارے کی فائرنگ سے ٹینکر کا رخ موڑ دیا گیا

یو ایس ایس ابراہم لنکن سے طیارہ روانہ کر کے کارروائی انجام دی گئی۔ ٹینکر نے رخ موڑ لیا اور اب ایران کی جانب نہیں جارہا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں