سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے چیف سیکریٹری سے معذرت کر لی

جگہ Jun 10, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کا نوٹس موصول ہو چکا ہے جس میں انہیں کل لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چیف سیکریٹری کے گھر کی تزئین و آرائش کی خبر میری اپنی تحقیقاتی رپورٹ نہیں تھی بلکہ پبلک ٹی وی کی تھی جو میں نے اسی طرح بیان کی ، اگر یہ تزئین و آرائش نہیں ہوئی تو میں معذرت خواہ ہوں۔

اپنے وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ خبر پنجاب میں مبینہ شاہ خرچیوں، مہنگائی اور دیگر معاملات سے متعلق تھی، تاہم اس میں ایک نکتے پر تنازع پیدا ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چیف سیکریٹری پنجاب کی رہائش گاہ کے لان پر 22 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انہیں اس خبر کا دو روز بعد علم ہوا اور پھر انہوں نے متعلقہ صحافی کے نام کے ساتھ اسے من و عن اپنے وی لاگ میں پیش کیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں