قومی جہاد کو 100 دن گزر چکے ، ساتھ دینے والوں پر خدا کی سلامتی ہو جنہوں نےایران کو خونخوار بھیڑیوں کے جبڑوں سے نکال لیا: باقر غالیباف

جگہ Jun 10, 2026 IDOPRESS

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر غالیباف نے کہا ہے کہ ایران کے قومی جہاد کو 100 دن گزر چکے ہیں۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق ایک بیان میں باقر غالیباف نے کہا کہ سفارتکاری کی زبان کو ترجیح دیتے ہیں لیکن ہم دوسری زبانیں بھی اچھے سے جانتے ہیں۔ وعدوں کی خلاف ورزی ہوئی، تو اُس زبان میں جواب دیں گے، جس پر ہمیں زیادہ عبور حاصل ہے۔آپ نے جو گھوڑا خود تیار کیا ہے، اب اسی پر سوار رہیں اور اس کے نتائج بھگتیں۔

سپیکر ایرانی پارلیمینٹ باقر غالیباف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کے قومی جہاد کو 100 دن گزر چکے ہیں، ایران کا ساتھ دینے والوں پر خدا کی سلامتی ہو، جنہوں نے دشمن کو مایوس کیا اور ایران کو خونخوار بھیڑیوں کے جبڑوں سے نکال لیا، ایران زندہ باد، عظیم ایرانی قوم کی مزاحمت پائندہ باد۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں