
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 9بج کر 3منٹ پر محسوس کئے گئے ،ریکٹر سکیل پر شدت5.3ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن اور گہرائی 191کلومیٹر تھی۔
