آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز: رضوان کی جگہ نئے وکٹ کیپرز کو آزمائے جانے کا امکان

جگہ May 21, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں نئے وکٹ کیپرز کو آزمائے جانے کا امکان ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔کوچ مائیک ہیسن ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے ٹیم سے محمد رضوان کو ڈراپ کرنے کے خواہش مند ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز کیمپ میں مرزا سعد بیگ اور عثمان خان 2 وکٹ کیپرز ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بنگلادیش میں ون ڈے سیریز کھیلنے والے غازی غوری کو بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز 30 مئی سے شروع ہو رہی ہے۔آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے، ون ڈے سیریز کے میچز 30 مئی، 2 اور 4 جون کو کھیلے جائیں گے۔پاکستان ٹیم 22 مئی سے راولپنڈی میں ٹریننگ کرے گی اور ایک پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں