گلیم گرلز لیڈیز گروپ کے زیر اہتمام عجمان میں عید میلہ کا انعقاد, سٹالز لگائے گئے

جگہ May 20, 2026 IDOPRESS


دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں گلیم گرلز لیڈیز گروپ کے زیر اہتمام عجمان میں عید میلہ کا انعقاد کیا گیا- عید میلے کے مہمان خاص صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ خالد حسین چوہدری تھے۔انہوں نے فیتہ کاٹ کر باقائدہ میلہ کا افتتاح کیا۔انتظامیہ کی جانب سے اس موقع پر کیک کٹنگ کا اہتمام کیا گیاجبکہ عید میلے کا اہتمام گلیم گرلز لیڈیز گروپ کی طرف سے افشاں ساجد اورکو آر ڈینٹر صبیحہ خان نے کیا تھا-


عید شاپنگ فیسٹیول میں شارجہ کی اہم کاروباری شخصیت شاہد ندیم ، صدر ایمرا طارق ندیم،ملک اسلم،حسین وارثی، سجاد اکبر، حافظ رؤف ، ارباب جہانگیر، جہاں زیب مغل و دیگر نے شرکت کی اور افشاں ساجد اور ساجد قریشی کی کاوشوں کو سراہا۔پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے ہم پاکستانیوں کیلئے بہترین کاروباری ماحول اور سیکورٹی فراہم کی ہے،ہم ان کی درازی عمر کے لئے دعاگو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی ہر گھڑی یو اے ای کے ساتھ کھڑی ہے۔گلیم گرلز عید شاپنگ فیسٹیول میں ریحانہ غوری، حریم،فاطمہ،ہما،عاصمہ جہاں،صبیحہ اور دیگر خواتین نے شرکت کی- اس موقع پر خواتین بچوں اور بڑوں کے لئے ریڈی میڈ گارمنٹس، کاسمیٹکس، روم ڈیکوریشن، چوڑیاں، مہندی، ہوم میڈ سویٹس اور خواتین کی ضروریات کے اسٹالز لگائے گئے جنہیں بیحد پذیرائی حاصل ہوئی ۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں