ایران کا زیادہ تر افزوده یورینیم اب بھی اصفہان میں ہے، سربراہ آئی اے ای اے کا دعویٰ

ویانا (مانیٹرنگ ڈیسک ) سربراہ آئی اے ای اے رافیل گروسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا زیادہ تر افزودہ یورینیم ممکنہ طور پر اب بھی اصفہان میں ہے۔

جگہ Apr 30, 2026 IDOPRESS

ویانا (مانیٹرنگ ڈیسک ) سربراہ آئی اے ای اے رافیل گروسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا زیادہ تر افزودہ یورینیم ممکنہ طور پر اب بھی اصفہان میں ہے۔

’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق سربراہ آئی اے ای اے رافیل گروسی نے دعویٰ کیا ہے کہ افزودہ یورینیم ممکنہ طور پر زیر زمین سرنگوں میں محفوظ ہے، اسرائیل اور امریکہ کے فضائی حملوں کے اثرات کی سیٹلائٹ تصاویر موجود ہیں۔ اصفہان جوہری کمپلیکس میں معائنہ جنگ کے باعث معطل ہوا، جون 2025 میں جنگ سے قبل یورینیم کو سرنگوں میں منتقل کیے جانے کا شبہ ہے۔

سربراہ آئی اے ای اے کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر میں ٹرکوں کو کنٹینرز کے ساتھ سرنگ میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔جنگ بندی معاہدہ تب ہی ہو سکتی ہے جب ایران سیاسی طور پر تیار ہو، ایران کو مذاکرات کی اہمیت پر قائل کرنا نہایت ضروری ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں