لاہور میں طلبا کی حفاظت کیلئے سکول چھٹی کے اوقات میں سخت ہدایات جاری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں طلبا کی حفاظت کے لیے سکول چھٹی کے اوقات میں سخت ہدایات جاری کر دیں۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق

جگہ Apr 20, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں طلبا کی حفاظت کے لیے سکول چھٹی کے اوقات میں سخت ہدایات جاری کر دیں۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے شہر کے تمام سکولوں میں طلبا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے چھٹی کے وقت ہر طالب علم کی مکمل چیکنگ لازمی قرار دے دی۔ جبکہ سکول انتظامیہ کو یہ بھی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے کہ کوئی طالب علم سکول کے اندر نہ رہ جائے۔

اتھارٹی نے سکول سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ کلاس رومز، لیبارٹریز، واش رومز اور گراؤنڈز کی مکمل تلاشی لی جائے تاکہ کسی بھی قسم کی غفلت سے بچا جا سکے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقررہ اسٹاف اس وقت تک سکول نہیں چھوڑے گا جب تک تمام طلبا بحفاظت اپنے گھروں کو روانہ نہ ہو جائیں۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ ان ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ ادارے کے سربراہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں