ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ کالکی کیکلاں نے کہا ہے کہ دل ٹوٹنے کے بعد بے خوابی کی بیماری میں مبتلا ہوگئی تھی، اور اس بیماری نے انہیں کئی ماہ

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ کالکی کیکلاں نے کہا ہے کہ دل ٹوٹنے کے بعد بے خوابی کی بیماری میں مبتلا ہوگئی تھی، اور اس بیماری نے انہیں کئی ماہ تک بےخوابی میں مبتلا رکھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دل ٹوٹنے کے بعد بے خوابی کی بیماری سے جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے کالکی کا کہنا تھا کہ میں بالکل سو ہی نہیں پاتی تھی۔
اگرچہ 42 سالہ کالکی نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس رشتے کے بارے میں بات کر رہی تھیں، لیکن ان کا سب سے مشہور ماضی کا تعلق اداکار و ہدایت کار انوراگ کشیپ کے ساتھ رہا ہے۔انکی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب ایک تکلیف دہ بریک اپ نے انہیں کئی مہینوں تک بے خوابی میں مبتلا رکھا۔ اپنے نے اس تجربے کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے کالکی نے بتایا کہ کس طرح جذباتی اذیت نے انکی صحت کو متاثر کرنا شروع کیا اور انہیں یہ احساس ہوا کہ ذہن اور جسم کس قدر گہرے طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔اپنے اس مشکل دور کے بارے میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں اعتراف کیا کہ انہیں دل ٹوٹنے کے بعد کئی مہینوں تک بے خوابی کا سامنا رہا، اور اس کیفیت نے یہ احساس دلایا کہ یہ سب کتنا نفسیاتی ہوتا ہے۔
