شادی سے متعلق والد کی پیشگوئی سچ ثابت ہوئی: نادیہ افگن

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ نادیہ افگن نے انکشاف کیا کہ ان کے والد کی شادی سے متعلق پیشگوئی درست ثابت

جگہ Apr 12, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ نادیہ افگن نے انکشاف کیا کہ ان کے والد کی شادی سے متعلق پیشگوئی درست ثابت ہوئی، مگر مشکل وقت میں انہی کے سہارے وہ اس رشتے سے نکل کر آگے بڑھ سکیں۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق حال ہی میں وہ آمنہ حیدر عیسانی کے یوٹیوب شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے ایک حساس پہلو پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد بڑے دور اندیش تھے اور انہوں نے انہیں پہلی شادی سے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ یہ رشتہ زیادہ دیر نہیں چل پائے گا۔


ان کے مطابق والد نے کہا تھا کہ تم دونوں ایک دوسرے سے بہت مختلف ہو اور کوئی بھی باپ اپنی اولاد کے لیے ہمیشہ بہتر ہی سوچتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ زندگی میں بعض اوقات آگے بڑھ جانا ہی بہترین فیصلہ ہوتا ہے اور انسان کو وقت پر حقیقت کو قبول کر لینا چاہیے۔

نادیہ افگن تقریباً 27 سال سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور اپنی شاندار اداکاری کے باعث مداحوں میں خاصی مقبول ہیں۔

انہوں نے کامیڈی سیریل ’شاشلیک‘ سے شہرت حاصل کی اور اس کے بعد کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، جن میں ’سنو چندا‘، ’کالا ڈوریا‘ اور’کابلی پلاؤ‘ شامل ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں