کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں دودھ مہنگا کردیا گیا، ایک لٹر دودھ کی قیمت 20 روپے بڑھ گئی۔ نجی ٹی وی کےمطابق اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں دودھ مہنگا کردیا گیا، ایک لٹر دودھ کی قیمت 20 روپے بڑھ گئی۔
نجی ٹی وی کےمطابق اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 روپے اضافے کے بعد دودھ کی نئی قیمت 240 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیری فارمر کے لیے دودھ کی قیمت 215 روپے فی لیٹر جبکہ ہول سیلرز کے لیے دودھ کی قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
