استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں خوراک کے ضیاع کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر چکا ہے، اور نئی رپورٹ میں ان ممالک کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں فی

استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں خوراک کے ضیاع کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر چکا ہے، اور نئی رپورٹ میں ان ممالک کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں فی کس خوراک کا ضیاع سب سے زیادہ ہے۔
ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق مصر سرفہرست ہے جہاں فی کس سالانہ 155 کلوگرام خوراک ضائع کی جاتی ہے۔ اس کے بعد پاکستان دوسرے نمبر پر ہے جہاں فی کس 122 کلوگرام خوراک ضائع ہوتی ہے۔نائجیریا میں فی کس 106 کلوگرام، میکسیکو میں 102 کلوگرام اور برازیل میں 95 کلوگرام خوراک سالانہ ضائع کی جاتی ہے۔
