اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پاکستان میں گیس بحران شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پاکستان میں گیس بحران شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایل این جی کی ترسیل متاثر ہونے سے سوئی ناردرن کو شدید شارٹ فال کا سامنا ہے ،سوئی ناردرن کا گیس شارٹ فال 700ملین کیوبک فٹ سے تجاوزکر گیا۔
جس پر گھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ذرائع کے مطابق صرف کھانے کے اوقات میں فل پریشر گیس فراہم کی جائے گی،صبح، دوپہر اور رات کے اوقات میں گیس بلاتعطل فراہم کرنے کا پلان ہے۔
