کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سید طحہٰ کو کے الیکٹرک کا نیا سی ای او تعینات کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سید طحہٰ کو کے الیکٹرک کا نیا سی ای او تعینات کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سید طحہٰ پی ایس او میں بطور ایم ڈی اور سی ای او خدمات انجام دے رہے ہیں۔
کے الیکٹرک کے ترجمان نے مزید بتایا کہ سید طحہٰ کےالیکٹرک کے چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل مونس علوی بطور سی ای او کے الیکٹرک خدمات انجام دے رہے تھے تاہم خاتون کی جانب سے ہراسانی کے الزام کے باعث انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
