عرب و اسلامی ممالک کا ایران کے حملوں کی مذمت، وزرائے خارجہ اجلاس کا اعلامیہ جاری

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں خطے پر ایرانی حملوں کی پرزور

جگہ Mar 19, 2026 IDOPRESS

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں خطے پر ایرانی حملوں کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔

سعودی میزبانی میں منعقدہ اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ نے ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر حملوں کو خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران کی جانب سے خلیجی ممالک کے سول انفرا اسٹرکچر، ہوائی اڈوں، تیل کی تنصیبات، سفارت خانوں اور عوامی مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت خلیجی ریاستوں کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ اجلاس نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر حملے روکے، بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے اور ہمسایہ ممالک کی خودمختاری کا لحاظ کرے۔

مزید کہا گیا کہ ایران خطے میں جارحانہ اقدامات ترک کرے، آبنائے ہرمز کا تحفظ یقینی بنائے، عالمی تجارت میں رکاوٹ نہ ڈالے اور ہمسایہ ممالک میں پراکسی جنگوں کے پھیلاؤ اور مسلح ملیشیاؤں کی حمایت سے باز آئے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں