لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب یونیورسٹی میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مذہبی،

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب یونیورسٹی میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مذہبی، تعلیمی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت ایران کے قونصل مھران موحدفر نے کی جبکہ دیگر مہمانوں میں پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود ، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، ادارہ منہاج الحسین لاہور کے علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، ایرانی کلچر سینٹر لاہور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی، اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر امجد عباس خان مگسی اور سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد سمیت اساتذہ، طلباء، میڈیا اور سول سوسائٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ دشمن طاقت کے ذریعے کسی قوم کے ایمان، فکر اور عزم کو ختم نہیں کر سکتے۔ شہداء کا خون قوموں میں بیداری اور حوصلہ پیدا کرتا ہے اور انہیں حق و انصاف کے راستے پر ثابت قدم رکھتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دنیا کی تمام مظلوم قوموں کو صبر اور کامیابی عطا فرمائے۔
تقریب کے اختتام پر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد نے کہا کہ پاکستانی عوام، پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء ایران کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے قونصل جنرل کے ذریعے تعزیتی پیغام ایران کی قیادت اور شہید سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لواحقین تک پہنچایا۔
