جارحیت کی گئی تو فیصلہ کن جواب دیں گے، ایران

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ہم کشیدگی چاہتے ہیں نہ تصادم، تاہم جارحیت کی گئی تو فیصلہ کن جواب

جگہ Jan 16, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ہم کشیدگی چاہتے ہیں نہ تصادم، تاہم جارحیت کی گئی تو فیصلہ کن جواب دیں گے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر سعید ایروانی نے کہا کہ امریکا کا ایران کے معاملے پر سلامتی کونسل اجلاس بلانا شرمناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے 8 اور 10 جنوری کو داعش طرز کی دہشتگردی کا سامنا کیا تھا۔

امیر سعید ایروانی نے کہا کہ ایرانی سول سوسائٹی نمائندوں کے نام پر سلامتی کونسل میں امریکی اور اسرائیلی ایجنڈا پیش کیا گیا۔

ایرانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ ایران معاملے کو سفارتی طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے مگر براہ راست یا بالواسطہ جارحیت کی جاتی ہے تو ایران فیصلہ کن جواب دے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں