لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ معیشت کی گاڑی چل پڑی ، حکومت کی توجہ عام

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ معیشت کی گاڑی چل پڑی ، حکومت کی توجہ عام آدمی کی زندگی بہتر کرنے پر ہے ۔مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے مسلسل اور انتھک جدوجہد سے ملک کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالا، ایک نام نہاد سیاسی جماعت اتحاد کی بجائے نفاق کو فروغ دے رہی ہے جس پردشمن بغلیں بجا رہا ہے ، پاکستان میں اقلیتوں کو برابر ی کے حقوق حاصل ہیں اور انکی فلاح و بہبود کیلئے بے پناہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اقلیتی رکن اسمبلی طارق مسیح گل سے ملاقات پر کیا ۔اس موقع پر پارٹی اور اقلیتی برادری امور بارے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
