سونا ساڑھے 5 ہزار روپے فی تولہ سستا ہو گیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سونا اور چاندی مہنگا ہونے کا تسلسل  چھ روز بعد ٹوٹ گیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی ومقامی

جگہ Dec 29, 2025 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سونا اور چاندی مہنگا ہونے کا تسلسل چھ روز بعد ٹوٹ گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی ومقامی مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بلندسطح سےنیچے آگئیں،ہفتے کے روز سونا پہلی بارپونے 5 لاکھ اور چاندی 8 ہزار روپے فی تولہ سے تجاوز کرگئےتھے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق آج مقامی مارکیٹ میں 5500روپےکی کمی سے 24 قیراط فی تولہ سونا 470162 روپے پر آگیا،اس کے علاوہ 10گرام سونےکےبھاؤ4715روپےکم ہوکر403088روپےہوگئے۔

جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت332روپےکم ہوکر8075روپے پرآگئی،دوسری جانب عالمی منڈی میں 55 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا4478ڈالرپرآگیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں