ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کے امور خارجہ کے مشیر محمد توحید حسین نے کہا ہے کہ تزویراتی طور پر ڈھاکہ کے لیے ممکن ہے کہ وہ بھارت کے بغیر پاکستان کے

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کے امور خارجہ کے مشیر محمد توحید حسین نے کہا ہے کہ تزویراتی طور پر ڈھاکہ کے لیے ممکن ہے کہ وہ بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ کسی علاقائی گروپ میں شامل ہو جائے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صحافی کے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بنگلہ دیش کے لیے تزویراتی طور پر ممکن ہے لیکن نیپال یا بھوٹان کے لیے انڈیا کو چھوڑ کر پاکستان کے ساتھ گروپ بنانا ممکن نہیں ہے۔
توحید حسین ان کے ریمارکس کو حالیہ اسلام آباد کنکلیو میں پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ق ڈار کے ایک بیان کے ردعمل کے طور پر تعبیر کیا جا رہا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بنگلہ دیش، چین اور پاکستان پر مشتمل سہ فریقی اقدام شروع ہو چکا ہے اور اس میں خطے کے اندر اور اس سے باہر کے ممالک کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
