چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چارسدہ میں فائرنگ سے 2 خواتین ٹیچرز جاں بحق ہوگئیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ چارسدہ

چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چارسدہ میں فائرنگ سے 2 خواتین ٹیچرز جاں بحق ہوگئیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کا کہناہےکہ جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین سرکاری ٹیچرز ہیں جو گورنمنٹ ہائی سکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی پر جارہی تھیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ دونوں خاتون ٹیچرز کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
