نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں جعلی تعلیمی اسناد کا بڑا سکینڈل سامنے آ گیا ، گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ مختلف ممالک میں بھارتی

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں جعلی تعلیمی اسناد کا بڑا سکینڈل سامنے آ گیا ، گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ مختلف ممالک میں بھارتی طلباء کی جانچ پڑتال بھی شروع ہو چکی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے ، کیرالہ میں جعلی ڈگریاں بنانیوالے پکڑے گئے۔نئی دہلی سے عرب میڈیا کے مطابق کیرالہ پولیس نے جعلی یونیورسٹی سرٹیفکیٹس بنانے والے بڑے نیٹ ورک کو پکڑ لیا۔پولیس کی زیرِ حراست ملزم کی نشاندہی پر بھارتی ریاستوں سے 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق گروہ نے بھارت میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد کو جعلی سرٹیفکیٹ فراہم کیے۔جعلی سرٹیفیکیٹس کے باعث متعدد ممالک نے بھارتی طلباء کو تعلیمی ویزوں کا اجراء روک دیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق کینیڈا اور برطانیہ نے بھی بھارتی طلباء کے تعلیمی اسناد کی سخت جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔
