کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی سب سے بڑی سکریپ مارکیٹ "شیر شاہ کباڑی بازار" کا داخلی راستہ سیوریج کے پانی کی وجہ سے دکانداروں اور گاہکوں کیلئے

سورس: Screen Grab
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی سب سے بڑی سکریپ مارکیٹ "شیر شاہ کباڑی بازار" کا داخلی راستہ سیوریج کے پانی کی وجہ سے دکانداروں اور گاہکوں کیلئے درد سر بن گیا۔
شیر شاہ کباڑی بازار میں داخل ہونے والےراستے میں سیوریج کا پانی اتنا زیادہ ہوچکا ہے کہ یہ راستہ کم اور کسی نہر کا منظر زیادہ لگتا ہے۔ مارکیٹ میں داخلے کا راستہ نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے جب کہ اس سے اٹھنے والے تعفن کی وجہ سے یہاں کاروبار کرنا بھی انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔
کباڑی مارکیٹ میں کام کرنے والے ایک دکاندار آصف الہیٰ نے گندے پانی سے بھرے راستے کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پوری طرح پانی سے بھری ہوئی ہے۔ صرف کنارے پر پگڈنڈی جتنا راستہ بچا ہوا ہے جہاں سے گزرا جا سکتا ہے۔ کباڑی مارکیٹ کے دکانداروں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کو فی الفور حل کیا جائے۔
@asifelahi121 ♬ original sound - ASIF.ELAHI.121
