الیکشن کمیشن کا طلال چوہدری کیخلاف کیس کا حکم نامہ جاری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کا حکم نامہ جاری کر

جگہ Dec 3, 2025 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا۔حکم نامے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ طلال چوہدری اور بلال بدر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور معذرت کی۔

حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں جوابدہ کمیشن کے سامنے ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرایا۔الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے مطابق دونوں کو اگلی حاضری سے استثنیٰ دیا جاتا ہے۔حکم نامے میں الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کی جاتی ہے، 18 دسمبر کو کیس پر دلائل ہوں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں