اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے 2لڑکیوں کی ہلاکت کا کیس، جج کے کم عمر بیٹے کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد آصف کے کم عمر بیٹے کو تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دو نوجوان لڑکیوں کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں

جگہ Dec 3, 2025 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد آصف کے کم عمر بیٹے کو تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دو نوجوان لڑکیوں کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق عدالتی مجسٹریٹ شائستہ خان نے پولیس کی درخواست پر جسمانی ریمانڈ کا حکم جاری کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے، جس میں ملزم کی میڈیکل رپورٹ کی تصدیق، گاڑی کا معائنہ اور عینی شاہدین کے بیانات شامل ہیں۔ریکارڈ اور پولیس کی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے مزید تفتیش کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں