لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈکا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا روڈ شو لندن کی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا،عالمی سرمایہ کار، کمرشل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈکا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا روڈ شو لندن کی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا،عالمی سرمایہ کار، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی شرکت متوقع ہے۔
پی سی بی کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شامل ہیں۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں بیچنے کی تیاریاں تیز ہو گئیں۔نئی ٹیموں میں برطانوی سرمایہ کاروں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ لندن روڈ شو کا مقصد لیگ کا وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمتِ عملی کی ترویج ہے۔
