یو اے ای کیساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون مزید بڑھنے کا یقین ہے: صدر مملکت

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یو اے ای کیساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون مزید بڑھنے کا یقین

جگہ Dec 2, 2025 IDOPRESS

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یو اے ای کیساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون مزید بڑھنے کا یقین ہے۔پاکستان اور یو اے ای کے تاریخی برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان کو فخر ہے کہ وہ 1971 میں یو اے ای کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک تھا۔

متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ پاک، امارات تعلقات مشترکہ مذہب، اعتماد اور نسل در نسل رشتوں پر قائم ہیں۔ اماراتی قیادت کے ساتھ ہمارے دیرینہ اور گرم جوش تعلقات مثالی ہیں، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون مزید بڑھنے کا یقین ہے۔ امارات میں پاکستانی کمیونٹی دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط پل کا کردار ادا کررہی ہے، پاکستان یو اے ای کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاگو ہے۔پاکستان یو اے ای کے ساتھ شراکت داری مزید گہری کرنے کا خواہاں ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ چار نسلوں سے ہمارے خاندان کا یو اے ای سے خصوصی تعلق ہے، بیگم نصرت بھٹو نے آخری ایام یو اے ای میں گزارے، شہید بینظیر بھٹو نے مشکل برسوں میں جلاوطنی گزاری، میری بیٹی آج یو اے ای کو اپنا گھر بنا چکی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں