اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی، 24 مارچ کے حکم پر عملدر آمد نہ کرنے پرتوہین عدالت کی درخواست دائرکی گئی ہے۔
درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل،وفاقی سیکرٹری داخلہ وسیکرٹری داخلہ پنجاب کوفریق بنایاگیا ہے، استدعاکی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم پرعمل نہ کرنےپرذمہ داران کو توہین عدالت کی سزا دی جائے۔
