لاہور: عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع وزارت پیداوار کاکہنا ہے کہ مٹن، بیف، انڈے

Oct 23, 2025 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع وزارت پیداوار کاکہنا ہے کہ مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی ایکسپورٹ پر کچھ عرصے کے لیے پابندی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذرائع وزارت پیداوار کا کہنا ہے کہ سیلاب سے زراعت اور لائیوسٹاک متاثر ہوئے ہیں، گوشت کی بے جا بڑھتی قیمتوں کا اثر چکن پر بھی پڑ رہا ہے۔

لاہور سمیت ملک کے کسی شہر میں سرکاری قیمت پر گوشت نہیں بیچا جا رہا، مٹن 2500 سے 3 ہزار روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بیف کی سرکاری قیمت 800 اور مٹن کی 1600 روپے کلو ہے، ایکسپورٹ پر پابندی سے مٹن، بیف اور چکن کے گوشت کی قیمت کم ہو گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں