ایبٹ آباد میں خواجہ سراؤں کے نام پر فراڈ، میڈیکل ٹیسٹ کے دوران 39 میں سے 34 مرد نکلے

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کے دوران میڈیکل ٹیسٹ میں اکثریت مرد نکلے۔ ہم نیوز کے مطابق

Oct 23, 2025 IDOPRESS

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کے دوران میڈیکل ٹیسٹ میں اکثریت مرد نکلے۔

ہم نیوز کے مطابق سرکاری ریکارڈ میں شمولیت کے لئے خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کے لیے 39 افراد کی جانب سے درخواستیں جمع کرائی گئیں۔ جب درخواستیں جمع کرانے والوں کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا۔ تو ان میں سے صرف 5 کو ہی خواجہ سرا قرار دیا گیا۔ باقی کے 34 افراد مرد نکلے۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ٹیسٹ رجسٹریشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق کیے گئے۔ کیونکہ صرف مستند خواجہ سرا کمیونٹی کے افراد کو ہی سرکاری ریکارڈ میں شامل کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق اس پیشرفت سے ایک طرف اصل کمیونٹی کے تحفظ اور حقوق کے لیے مثبت سمت متعین ہو سکتی ہے۔ تو دوسری جانب جعلی اندراج کی روک تھام بھی ممکن ہو گی۔

ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے اس غیرمعمولی نتیجے نے متعلقہ اداروں کو رجسٹریشن کے عمل کی شفافیت اور اعداد و شمار کی درستی پر ازسرِ نو غور کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں