اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں کامیڈین اور اداکار کپل شرما کے کیفے "کپز کیفے" (Kap’s Café) پر ایک بار پھر فائرنگ

سورس: Wikimedia Commons
اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں کامیڈین اور اداکار کپل شرما کے کیفے "کپز کیفے" (Kap’s Café) پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ جولائی سے اب تک تیسرا حملہ ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تازہ واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا، جبکہ پہلا واقعہ 10 جولائی اور دوسرا 7 اگست کو رپورٹ ہوا تھا۔ کیفے سری (Surrey) اور نارتھ ڈیلٹا (North Delta) کی سرحد پر واقع ہے۔
تازہ حملے کی ذمہ داری گینگسٹرز گولڈی ڈھلوں اور کلدیپ سدھو نے قبول کی ہے، جو مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص گاڑی کے اندر سے فائرنگ کرتا ہے، جس سے کیفے کی کھڑکیاں چکناچور ہو جاتی ہیں۔
