ملتان (ویب ڈیسک) معروف گلوکارہ اور سماجی کارکن حدیقہ کیانی نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے جلال پور پیر والا اور شجاع آباد کے 1000 سیلاب متاثرہ خاندانوں میں

ملتان (ویب ڈیسک) معروف گلوکارہ اور سماجی کارکن حدیقہ کیانی نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے جلال پور پیر والا اور شجاع آباد کے 1000 سیلاب متاثرہ خاندانوں میں فلڈ ریلیف پیکجز تقسیم کیے۔ ریلیف پیکج میں خشک راشن، بستر، لحاف، واٹر کولر، مچھر دانیاں، چٹائیاں، برتن اور گھریلو استعمال کی دیگر اشیاء شامل تھیں، جبکہ 500 بچوں کیلئے خصوصی طور پر اسٹیشنری، کھلونے اور تحائف بھی فراہم کیے گئے۔
جلال پور پیر والا میں 600 خاندانوں جبکہ شجاع آباد میں 400 خاندانوں کو امدادی سامان دیا گیا۔ اس موقع پر حدیقہ کیانی نے خواتین اور بچوں سے گھل مل کر ان کے مسائل اور ضروریات سے آگاہی حاصل کی۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریبات میں الخدمت فاؤنڈیشن ملتان کے صدر سید عبدالقادر، سینئر منیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی، جلال پور پیر والا کے صدر عدیل کریم بھٹی، شجاع آباد کے صدر ڈاکٹر ذیشان حسن وینس سمیت الخدمت رضاکاروں، مقامی عمائدین اور متاثرہ خاندانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر حدیقہ کیانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب ایک بڑا ڈیزاسٹر تھا، لیکن الخدمت فاؤنڈیشن کی منظم اور مؤثر کاوشیں دیکھ کر میں بے حد متاثر ہوئی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ جلال پور پیر والا اور شجاع آباد میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹرز قائم کیے جائیں، اور میں الخدمت کے ساتھ مل کر اس مقصد کیلئے کام کروں گی۔
