بابوسرسیلاب میں لاپتہ ڈاکٹر سعد کے بیٹے کی لاش مل گئی 

گلگت بلتستان(ڈیلی پاکستان آن لائن)بابوسرسیلاب میں لاپتہ ڈاکٹر سعد کے بیٹے کی لاش مل گئی  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ

Jul 24, 2025 IDOPRESS

گلگت بلتستان(ڈیلی پاکستان آن لائن)بابوسرسیلاب میں لاپتہ ڈاکٹر سعد کے بیٹے کی لاش مل گئی

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق شاہراہ بابو سرپر سرچ آپریشن ہے،بابوسرسیلاب میں لاپتہ ڈاکٹر سعد کے 3سال کے بیٹے کی لاش مل گئی ،میت تھوڑی دیر تک آبائی شہر بھجوا دی جائے گی،ترجمان کاکہناتھا کہ اب تک 6لاشیں نکالی گئی ہیں، لاپتہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

فیض اللہ فراق کاکہناتھا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے گزشتہ روز گلگت بلتستان کادورہ کیا، وزیراعلیٰ نے متاثرین سے بات چیت کرکے سرچ آپریشن کی مانیٹرنگ بھی کی،بابرسرروڈ پر پھنسے سیاحوں کو گزشتہ روز چلاس منتقل کردیاہے، اس وقت گلگت بلتستان میں کوئی سیاح پھنسا ہوا نہیں، شاہراہ ناران اور بابوسربند ہیں جبکہ شاہراہ ریشم خبراب سے لیکر راولپنڈی تک کھلی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں