خلائی سفر کے لیے بنایا جانے والا دنیا کا سب سے بڑا کیپسول

فلوریڈا: خلائی سفر کے لیے بنایا جانے والا دنیا کا سب سے بڑا کیپسول عوام کے لیے جلد کھولا جانے والا ہے۔ آٹھ مسافروں کی گنجائش والے اس کیپسول کے پُر تعیش سفر کے لیے ٹکٹ کی قیمت 1 لاکھ 25 ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔

جگہ Feb 28, 2024
 

 

فلوریڈا: خلائی سفر کے لیے بنایا جانے والا دنیا کا سب سے بڑا کیپسول عوام کے لیے جلد کھولا جانے والا ہے۔ آٹھ مسافروں کی گنجائش والے اس کیپسول کے پُر تعیش سفر کے لیے ٹکٹ کی قیمت 1 لاکھ 25 ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔

فلوریڈا میں قائم اسپیس پرسپیکٹِیو نے اپنی اسپیس شپ نیپچون ایکسلسائر کا حتمی ورژن نمائش کے لیے پیش کیا۔ اس اسپیس شپ میں ایک بار، پُر تعیشن نشستیں اور ایک باقاعدہ آرام گاہ موجود ہے۔

(تصویر: Space Perspective)

راکٹ استعمال کرنے والی دیگر خلائی سیاحتی کمپنیوں کے برعکس یہ گول پوڈ ایک بڑے سے غبارے سے جڑا ہے جو سطح زمین سے 32 کلو میٹر بلندی پر جائے گا اور ایٹماسفیئر کی حدود پر دو گھنٹوں تک رہے گا۔

 

حجم کے اعتبار سے یہ کیپسول ورجن گلیکٹک کی اسپیس شپ ٹو اور بلیو اوریجن کے نیو شیپرڈ دو گنا جبکہ اسپیس ایکس کے کریو ڈریگن سے چار گنا بڑا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اسپیس شپ اور اس سے جڑے بڑے غبارے کی تکمیل کے بعد اس کی آزمائشی پروازوں کے حوالے سے منصوبہ بندی جاری ہے۔ انسانوں پر مبنی پہلی آزمائش اس سال کے آخر میں انجام دی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا کہ پہلی بار اتنی بڑی کھڑکیوں کے ساتھ خلاء میں پرواز کرنے والا اور انتہائی وافر مقدار میں جگہ فراہم کرنے والا گول ڈیزائن مسافروں کو دنیا کا پینوریمک (وسیع و عریض) نظارہ پیش کرے گا۔

نیپچون کا قطر 16 فٹ ہے جو 2000 مکعب فٹ سے زیادہ کا پریشرائزڈ حجم مہیا کرتا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں