پنشن اور ریٹائرمنٹ فوائد کسی ادارے کی صوابدیدی نہیں بلکہ قانونی حق ہے،سندھ ہائیکورٹ کا مرحوم افسراکے لواحقین کو واجبات ادا کرنے کا حکم 

سافٹ ویئر Jul 24, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے واجبات کی عدم ادائیگی کے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنشن اور ریٹائرمنٹ فوائد کسی ادارے کی صوابدیدی نہیں بلکہ قانونی حق ہے،واجبات کی بروقت ادائیگی ریاستی اداروں کی آئینی ذمے داری ہے،ادارے کی مالی مشکلات ملازمین کوتسلیم شدہ حقوق سے محروم رکھنے کا جواز نہیں بن سکتیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کے ڈی اے کے مرحوم افسر کے لواحقین کو واجبات کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے کے ڈی اے کو واجبات کی ادائیگی کا حکم دیدیا۔

عدالت کا مزید کہناتھا کہ سرکاری ادارے مالی اور انتظامی امور بہتر انداز میں چلانے کے پابند ہیں،کے ڈی اے درخواست گزار کو واجبات کی مد میں ایک کروڑ10لاکھ روپے ادا کرے،عملدرآمد رپورٹ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو پیش کی جائے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں