کراچی میں کانگو ہیمرجک فیور سے متاثرہ شخص انتقال کرگیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں کانگو ہیمرجک فیور سے متاثرہ ٹنڈو محمد خان کا رہائشی نوجوان کراچی میں انتقال کرگیا،کانگو سے رواں سال اس مرض سے ہونے والی

سائنس Apr 23, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں کانگو ہیمرجک فیور سے متاثرہ ٹنڈو محمد خان کا رہائشی نوجوان کراچی میں انتقال کرگیا،کانگو سے رواں سال اس مرض سے ہونے والی یہ پہلی ہلاکت ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سترہ سالہ نوجوان میں گزشتہ روزوائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور وہ سندھ انفیکشن ڈیزیززہسپتال میں زیرعلاج تھا۔متاثرہ نوجوان کا تعلق ٹنڈومحمد خان سےتھا،جسے تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

حکام کےمطابق متاثرہ شخص مویشیوں کی دیکھ بھال کا کام کرتاتھا،ماہرین کاکہنا ہےکہ یہ وائرس عموماً مویشیوں میں پائے جانے والے چیچڑکے کاٹنے سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہےکہ جانوروں کو ہاتھ لگانے سےقبل دستانے پہنیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ اس مہلک وائرس سے بچا جا سکے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں