لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ زمین کو سرسبز بنانا موسمیاتی تبدیلیوں کیخلاف سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ وزیراعلیٰ مریم

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ زمین کو سرسبز بنانا موسمیاتی تبدیلیوں کیخلاف سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہرشخص کوپلاسٹک کے استعمال کو ترک کرنے کیساتھ ساتھ شجرکاری کو بھی اپنانا چاہیے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے زمین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور زمین کو بچانے اور فطرت کیساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے والے تمام افراد اور تنظیموں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام صوبائی وزراء کو شجرکاری کرنے اور زمین کو بچانے کے لیے عوامی شعور مہم چلانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا، قدرتی وسائل کا تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنا اور زمین کی صحت کو بہتر بنانا ہے۔ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک صحت مند اور سرسبز زمین چھوڑ کر جانا ہے۔ ماحولیاتی بہتری کے لیے 10 سالہ کلائمیٹ چینج ایکشن پلان پر کام شروع کیا ہے۔ زمین اورماحولیات کی بہتری کے لیے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔
