پاکستان نے افغان طالبان کا آپریشن’’ غضب للحق‘‘ کی عارضی معطلی کی خلاف ورزی کا د عویٰ مضحکہ خیز قرار دیدیا

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )  پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان کا آپریشن’’ غضب للحق‘‘ کی عارضی معطلی کی خلاف ورزی کا د

سائنس Mar 20, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان کا آپریشن’’ غضب للحق‘‘ کی عارضی معطلی کی خلاف ورزی کا د عویٰ مضحکہ خیز قرار دیدیا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی، افغان رجیم کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ پروپیگنڈے کا مقصد دہشت گردی کی کارروائیوں کا جواز پیداکرنا ہے، پروپیگنڈا شاید طالبان رجیم کے اندر موجود مخالفین کی طرف سے بھی شروع کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان واضح کرچکا ہےکہ کسی بھی کارروائی پرعارضی وقفہ ختم ہوجائےگا اور دہشت گردکارروائیوں، سرحدپار سےحملوں کا پوری طاقت سے جواب دیا جائےگا۔

یاد رہے کہ عید الفطر کے احترام اور برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر آپریشن ’’غضب للحق‘‘ عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ سعودی عرب ، ترکیے اور قطر کی درخواست پر کارروائیاں روکی گئیں، آپریشن 24مارچ کی درمیانی رات تک رکا رہےگا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں