ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے جہاں ہمسایہ ممالک کے خلاف جارہانہ رویہ اپنایا

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے جہاں ہمسایہ ممالک کے خلاف جارہانہ رویہ اپنایا وہیں اسلامی ممالک کے لیے ہمیشہ مشکلات کو بڑھایا ہے۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ علاقائی سلامتی سے متعلق عرب اسلامی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ ایران نے یمن میں حوثی باغیوں کی حمایت سے لیکر عراقی معاملات میں مداخلت کو فروغ دیا ہے ایران نے شام میں بشارالاسد کی حکومت کو سپورٹ کرکے جرائم میں حصہ لیا لبنان میں سیاست دانوں کے قتل اور عراق میں سیاسی اجارہ داری حاصل کرنے کے لیے اپنے حمایت یافتہ فورسز کا ساتھ دیا۔
