اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب )نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دینے کی متفرق

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب )نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دینے کی متفرق درخواست دائرکردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت سے قبل اہم پیشرفت ہوئی ہے،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دینے کی متفرق درخواست دائرکر دی گئی،نیب نے بانی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواست ناقابل سماعت قرار دینے کی متفرق درخواست دائر کی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیل سماعت کیلئے مقرر ہی نہیں ہوئی،سزا کیخلاف اپیل پر باضابطہ نوٹس ہی جاری نہیں ہوا، سزا معطلی کی درخواستیں ناقابل سماعت ہیں۔
