بشریٰ بی بی کی بیٹی نے والدہ سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی نے اڈیالہ جیل میں والدہ سے ملاقات کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ نجی ٹی وی

سائنس Jan 16, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی نے اڈیالہ جیل میں والدہ سے ملاقات کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مبشرہ خاور مانیکا نے صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ کے توسط سے درخواست دائر کی، دائر درخواست میں پنجاب حکومت ،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں، درخواست گزار بشریٰ بی بی کی حقیقی بیٹی ہے، جیل رولز کے تحت درخواست گزار کو اپنی بیٹی سے ملنے کا حق ہے۔

درخواست گزار کے مطابق شیڈول میں ہر منگل کو فیملی سے ملاقات کا دن مقرر کیا گیا ہے لیکن بار بار کوششوں کے باوجود سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل والدہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو والدہ سے فوری ملاقات کرانے کا حکم دے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں